Urdu Afsana Ehad e Hazir May - 2 Vol | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

URDU AFSANA EHAD E HAZIR MAY - 2 VOL اردو افسانہ عہد حاضر میں - 2 جلدیں

URDU AFSANA EHAD E HAZIR MAY - 2 VOL

PKR:   3,200/- 1,600/-

کچھ بڑےکام " عظیم "بھی ہوتے ہیں....صرف بڑے نہیں....
"اردو افسانہ عہد حاضرمیں " یہ بہت بڑا اور عظیم کام ہے
گلزار


رابعہ الرَبّاء نے پاکستان اور دنیا بھر کے اردو لکھنے والےاڑھائ سو کے قریب افسانہ نگاروں کو ایک جگہ اکھٹا کر کے ، اردو ادب میں گراں قدر حصہ ڈالا ہے .ایک کتاب میں اتنی بڑی تعداد میں مختلف موضوعات پر افسانے ادب اور قارئین کے لئے بھی آسانی کا سبب تو بنیں گے مگر اس کے ساتھ کسی بھی محقق کے لئے بھی ایک شاندار سہولت ہو گی .ادب کسی بھی سماج کی عکاسی ہوتا ہے.یوں ہم ایک کتاب میں سماج کو جاننے ، سمجھنےاور پڑھنے کا موقع پانے جا رہے ہیں

فرخ سہیل گوئندی

" اردو افسانہ عہد حاضر میں " دو سو سے زائد افسانہ نگار، ان کا تعارف اور تصاویر پر مشتمل اپنی نوعیت کی نہایت منفرد اور علمی و تحقیقی دستاویز ہے .اس طرح کے کام اس وقت تک ممکن نہیں جب تک آپ کے پاس تنظیمی صلاحیت اور منصوبہ بندی نہ ہو.یہ کام کوئ ادارہ انجام دیتا ہے تو سب سے پہلے با صلاحیت لوگوں کی ایک کمیٹی بنائ جاتی ہے .برسوں گزر جانے کے بعد خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوتا. رابعہ الرَبّاء کی تعریف کر نی ہو گئ کہ محنت اور جان فشانی اور جذبے کے تحت انہوں نے یہ فریضہ انجام دیا ، اس کو ادبی معجزہ ہی کہا جا سکتا ہے. جہان تک مجھے خیال ہے کہ پچھلے کئ برسوں سے منصوبےکو عملی جامہ پہنانے کے لئے وہ بھوک پیاس سب بھول گئ تھی.میں ای میل اور فیس بک پر لگا تار اس کی پوسٹ دیکھتا رہا. ایک ایک تصویر اور ادیبوں کا تعارف حاصل کر نے کے لئے ان کی انتھک سعی کو سلام کرنا ضروری ہے .میں جانتا ہوں کہ برصغیر کے زندہ ادیبوں سے تفصیلات جمع کر نے کے لئے رابعہ کو کیسی کیسی دشواریاں پیش آئیں ہونگی.مگر اب اس کی محبت سامنے ہے .ایک ایسے وقت میں ،جب ہماری پرواز ڈیجیٹل دنیامیں قدم رکھ چکی ہے ،زبان اور تہذیب پر حملے جاری ہیں .ادیبوں کی شناخت اور تحفظ کا مسلہ درپیش ہے . رابعہ نے" اردو افسانہ عہد حاضر میں" کی سوغات دے کر اردو افسانے کی روشن تاریخ کو محفوظ کر لیا ہے .اس تاریخی و تحقیقی دستاویز کے لئے اس کا جس قدر شکریہ ادا کیا جائے کم ہے.

مشرف عالم ذوقی


ہندوستان اور پاکستان کے ادیبوں نے ہمیشہ اپنے ادبی تعلقات کو استوار رکھا ہے، یہ کام اس کی ایک مثال ہے
جیلانی بانو

RELATED BOOKS