Product Management | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

PRODUCT MANAGEMENT پراڈکٹ مینجمنٹ

PRODUCT MANAGEMENT

PKR:   800/-

کامیاب اسٹارٹ اَپ کے لئے عمدہ پراڈکٹ بنانے کا فن, ٹولز، تکنیک اور سائنسی طریقہ کار


آپ چاہے اپنے اسٹارٹ اپ پر کام کر رہے ہوں یا عالمی کمپنیوں میں، عمدہ پراڈکٹس کی تشکیل ایک مشکل عمل ہے۔کیا آپ اکثر سوچتے ہیں کہ زیادہ تر نئی پراڈکٹس کیوں ناکام ہوجاتی ہیں۔ کیا ہم کسی واضح پروسیس اور ثابت شدہ تکنیکوں کی مدد سے پراڈکٹس کی کامیابی کے امکانات کو بہتر بنا سکتے ہیں؟ اور کیا اس بات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ آپ کی پراڈکٹ آپ کے صارفین کو پسند آئیں گی؟ جی با لکل ایسا کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ کے پاس آئیڈیا تو ہے لیکن آپ یہ نہیں جانتے کے اس کی توثیق کیسے کی جائے کہ آیا صارفین میں اس کی ڈیمانڈ ہے بھی یا نہیں؟ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کا آئیڈیا کتنا نفیس ہے یا آپ کو اپنا پراڈکٹ کتنا اچھا لگتا ہے۔ بلکہ سب سے اہم ہے کہ کیا کسی کو اس کی ضرورت ہے یا نہیں اور اسے خریدنے کے لئے کون کتنا بے چین ہے۔ کاروبار میں، ویلیو پیدا کرنے اور ویلیو کو حاصل کرنے میں فرق ہے۔ پراڈکٹ سے ویلیو حاصل کرنے سے پہلے آپ کو صارفین کے لئے ویلیو پیدا کرنا ضروری ہے۔
یہ کتاب مختلف انفرادی ابواب میں تقسیم کی گئی ہے۔ ہر باب میں کچھ بنیادی نظریات کی وضاحت ہے جو مجموعی طور پر آپ کو اپنے پراڈکٹ اور اسٹارٹ اپ کی مینیجمنٹ اور ڈویلپمنٹ کے لئے درکار بنیادی تصورات، پراسسز اور تکنیک کو سمجھنے اور استعمال کرنے میں ضروری معلومات فراہم کریں گے۔

RELATED BOOKS