Lahore: Shehar e Pur Kamal | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

LAHORE: SHEHAR E PUR KAMAL لاہور: شہر پرکمال

LAHORE: SHEHAR E PUR KAMAL

PKR:   500/-

Author: MAHMOOD UL HASSAN
Categories: URDU LITERATURE

لاہور:شہرِ پُرکمال
کرشن چندر، راجندر سنگھ بیدی اور کنھیا لال کپور کے دل آویز تأثّرات

لاہور راوی کے کنارے ہی نہیں بستا مدتوں سے لوگوں کے دلوں میں بھی بستا آیا ہے۔ کبھی اسے ”جنت دیگر“ قرار دیا گیا اور کبھی ایسا شہر جس کے بارے میں کہنا پڑے کہ جو لاہور نہیں دیکھ سکا وہ دنیا میں آیا ہی نہیں۔ صدیوں پرانے اس دیار نے بیسویں صدی کے نصف اول میں نیا روپ اختیار کیا۔ زندہ دل تو تھا ہی، ثقافتی مرکز بھی بنا، جدید اردو ادب بھی یہاں پروان چڑھا۔ اس کی فضا میں سرشاری تھی، تازگی تھی اور رنگ اور امنگ بھی۔ جو یہاں رہا کبھی اسے فراموش نہ کر سکا۔ اردو کے دو بڑے فکشن نگاروں، کرشن چندر اور راجندر سنگھ بیدی اور ایک اہم مزاج نگار، کنھیا لال کپور نے بڑی محبت اور حسرت سے لاہور کا ذکر کیا ہے۔ اس کتاب میں ان کی یادوں کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ ان کی باتوں میں جہاں لگاوٹ ہے، وہاں حزن بھی ہے کہ 1947ءمیں تقسیم ہند کے بعد ان تینوں کو لاہور سے جدا ہونا پڑا اور واپس آنا نصیب نہ ہوا۔ اس کے باوجود لاہور ان کے دلوں میں ہمیشہ شاد آباد رہا۔

RELATED BOOKS