Kulyat e Firaq Gorakhpuri | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

KULYAT E FIRAQ GORAKHPURI کلیات فراق گورکھپوری

Inside the book
KULYAT E FIRAQ GORAKHPURI

PKR:   2,400/- 1,440/-

Author: FIRAQ GORAKHPURI
Tag: 36
Pages: 752
ISBN: 978-969-662-404-2
Categories: POETRY KULLIYAT / MAJMUA BOOKS ON SALE
Publisher: Book Corner
★★★★★
★★★★★

یوں تو آئے دن چھوٹے بڑے فراقؔ کی شاعری کے ادھورے مجموعے ’’دیوانِ فراؔق‘‘ یا ’’کلیاتِ فراؔق‘‘ کے عنوان سے شائع ہوتے رہتے ہیں لیکن دنیائے شعر و ادب میں جہلم کے مؤقر اشاعتی ادارے ’’بک کارنر‘‘ نے پہلی بار ’’کلیاتِ فراق گورکھپوری (کامل)‘‘ کو ایک بسیط مقدمے کے ساتھ شائع کیا ہے، جس میں فراؔق کا زندگی نامہ، ان کے فن کا تجزیہ اور مشاہیر شعر و ادب کی آرا شامل ہیں جو عامی و عالم کے لیے سُودمند اور قاری اور اسکالر کے لیے تحقیقی و تنقیدی نکات کی حامل ہیں۔ اس کلیات میں متن کی صحت اور تصدیق تمام مستند اوریجنل نسخوں سے کی گئی ہے۔ فراؔق نے کہا تھا ...

آنے والی نسلیں تم پر رشک کریں گی، ہم عصرو!!
جب یہ دھیان آئے گا اُن کو تم نے فراؔق کو دیکھا ہے

ہم نے اگرچہ فراؔق کو نہیں دیکھا لیکن ’’بک کارنر‘‘ کا شائع شدہ مستند کلیات فراؔق دیکھا ہے جو باعثِ فخر ہے۔ کلیات کے اس سنگِ گراں کو ’’بک کارنر‘‘ کے دونوں سپوت امر اور گگن نے اُردو محبّت اور خلوص کو شاہد رکھتے ہوئے زمین سے اُٹھا کر شعر و ادب کے گگن پر ہمیشہ کے لیے امر کر دیا ۔ فراؔق نے سچ کہا ہے ...

ختم ہے مجھ پہ غزل گوئی دورِ حاضر
دینے والے نے وہ اندازِ سخن مجھ کو دیا

تیری غزل تو نئی رُوح پھونک دیتی ہے
فراؔق دیر سے چھوٹی ہوئی ہے نبضِ حیات

ڈاکٹر سید تقی عابدی
ٹورانٹو (کینیڈا)

Reviews

M

Mr. Surya Prakash Rao (Department of Urdu Bareilly College Bareilly Pin code _243005)


R

Rashid Rabbani (Mohammadabad)


RELATED BOOKS