Hazrat Salman Farsi | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

HAZRAT SALMAN FARSI حضرت سلمان فارسی

HAZRAT SALMAN FARSI

PKR:   2,500/-

Author: ABDUL HALEEM SHARAR
Pages: 592
ISBN: 978-969-662-000-6
Categories: ISLAM SEERAT UL NABI BIOGRAPHY
Publisher: Book Corner

مولانا عبدالحلیم شرر نے سیرت طیبہ پر جو بے مثال کام کیا ہے، وہ جویائے حق کے نام سے ایک تاریخی ناول ہے۔ اس ناول کا بنیادی کردار جلیل القدر صحابی رسول حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کی ذاتِ گرامی کو بنایا گیا ہے۔ اس ناول میں حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ جن کا پہلا نام ’’ماہ بہ‘‘ تھا، وہ اپنے اسی نام سے ایک معروف عیسائی راہب بحیرہ کو خط لکھا کرتے تھے۔ ان خطوط کے ذریعے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے حضور خاتم النّبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری حیاتِ مبارکہ، عربوں کا طرزِ زندگی، اعلانِ نبوت پر اہلِ مکہ و دیگر کفار و مشرکین کا ردّعمل، حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ان کے ساتھ حسنِ سلوک، یہودیوں کی چالبازیاں، مکہ و طائف اور دیگر قبائل کے لوگوں کا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رویہ، صحابہ کرام کی آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ محبت، مختلف غزوات و سرایا میں مسلمانوں کی جاںفروشی بہادری اور آرزوئے شہادت، فتحِ مکہ، حجۃالوداع، حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصالِ پُرملال، حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کا خلیفہ بنایا جانا اور آپ کی خلافت کے حالات سے لے کر حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت کے احوال کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔ ڈاکٹرعلی احمد فاطمی لکھتے ہیں:
’’یہ ناول جو دراصل ناول نہیں ہے بلکہ ایک مکمل تاریخی کتاب ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں ٹھوس تاریخیت زیادہ ہے اور قصہ پن کم۔ اس کی وجہ اس موضوع کی نزاکت ہے۔ تاریخی حقائق کو ناول کی شکل دینے کے لیے تخیل کی نیرنگیاں دکھانا لازمی ہے لیکن اس مقدس و محترم موضوع میں تخیل کی باگ ڈور کو پورے ہوش و حواس کے ساتھ قابو میں رکھنا پڑتا ہے اس وجہ سے یہ ناول کم؛ ایک تاریخی کتاب زیادہ ہے۔ سیدھی اور ٹھوس عالمانہ قدروں سے بھرپور ایک دینی کتاب!!‘‘

سید امیر کھوکھر

RELATED BOOKS