Haji Murad | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

HAJI MURAD حاجی مراد

Inside the book
HAJI MURAD

PKR:   800/- 480/-

Author: LEO TOLSTOY
Translator: MUZAFFAR MUHAMMAD ALI
Pages: 184
ISBN: 978-969-662-376-2
Categories: WORLD FICTION IN URDU NOVEL WORLDWIDE CLASSICS TRANSLATIONS
Publisher: Book Corner
★★★★★
★★★★★

’’حاجی مُراد‘‘ ٹالسٹائی کا آخری ناول ہے۔ انقلابِ رُوس سے پہلے کےوسطی ایشیا کے علاقے کاکیشیا میں ٹالسٹائی نے اپنی زندگی کے کچھ ایام بسر کیے تھے۔ اس علاقے میں صدیوں سے بسنے والے مسلمانوں، ان کی تاریخ، رسم و رواج اور تمدّن سے ٹالسٹائی بےحد متاثر ہوا۔ وسطی ایشیا کا یہ علاقہ رُوس کے بڑے ادیبوں کے لیے ہمیشہ دلچسپی کا باعث رہا ہے۔ پشکن نے بھی اس علاقے کے مسلمان لیجنڈری ہیرو پر ایک ناول ’’کپتان کی بیٹی‘‘ لکھا تھا۔ ٹالسٹائی نے ’’حاجی مُراد‘‘ کو چُنا۔ حاجی مراد کا کردار انسان کی عظمتوں، خامیوں اور نازک جذبات کا جیتا جاگتا مجسمہ بن کر ٹالسٹائی کے تخلیق کیے ہوئے کرداروں میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ حاجی مُراد حریت پسند ہے، وہ انا کا شکار ہے.... وہ انا جو اسے امام شامل سے علیحدہ ہونے پر مجبور کر دیتی ہے، وہ اپنے بیوی بچوں کے لیے تڑپتا ہے، ان کی زندگی کے لیے وہ سفید رُوسیوں کے بادشاہ ’’زارِ رُوس‘‘ سے بھی مفاہمت کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے.... لیکن اپنی مذہبی جذباتیت، عقیدے کی سچائی اور رُوس دشمنی، جو آزادی کی علامت ہے، سے دستبردار نہ ہو سکا۔ یہ اس کردار کی وہ پیچیدگی ہے جس نے ٹالسٹائی جیسے عظیم ناول نگار کو متاثر کیا تھا۔
سیّد قاسم محمود

----

میں آپ کو صرف یہ بتانے کےلیے لکھ رہا ہوں کہ مجھے آپ کا ہم عصر ہونے پر کس قدر خوشی محسوس ہوتی ہے....
اور ایک آخری پُرخلوص درخواست ہے: میرے دوست! لکھنے کی طرف لوٹ آؤ۔
بسترِ مرگ سے ایوان ترگینف کا خط، ٹالسٹائی کے نام

یہ شخص فن کا دیوتا ہے۔
فیودور دستوئیفسکی - رُوسی ادیب

میں نے ’’حاجی مراد‘‘ پڑھا تواندازہ ہوا کہ یہ وہ شخص ہے جس سے ہمیں سیکھنا چاہیے۔ جب دوبارہ پڑھا تو میں دنگ رہ گیا.... میں نہیں سمجھتا کہ مجھ میں اتنی اہلیت ، اتنی طاقت، یا اتنی خواہش ہے کہ میں اتنی جزئیات نگاری کر سکوں جیسی ٹالسٹائی نے کی۔
میں ٹالسٹائی کا پیروکار ہوں مگر میں اس جیسا کبھی نہیں لکھ سکتا۔
اسحاق بابِیل - رُوسی ادیب و نقاد

’’حاجی مراد‘‘ میرے لیے ادبِ عالیہ کو پرکھنے کی کسوٹی ہے۔ یہ دُنیا کی بہترین کہانی ہے.... یا یوں کہہ لیجیے کہ
اب تک میں نے جتنی کہانیاں پڑھی ہیں ان میں سب سے اعلیٰ کہانی ہے۔
ہیرلڈ بلُوم - امریکی نقاد

ٹالسٹائی اپنے کرداروں میں دیوتاؤںکی طرح رُوح پھونک دیتا ہے۔ ’’حاجی مراد‘‘ بھی اس سےمستثنیٰ نہیں۔
جارج سٹائنر - امریکی نقاد

’’حاجی مراد‘‘ ٹالسٹائی کی آخری،سب سے نکھری ہوئی کہانیوں میں سے ایک ہے۔
جان بیلی - برطانوی نقاد

Reviews

A

Asif Ajmal Bukhari (Karachi)


J

John Bemis (Philadelphia)


RELATED BOOKS