Drood o Salam Ki Beharain | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

DROOD O SALAM KI BEHARAIN درود و سلام کی بہاریں

DROOD O SALAM KI BEHARAIN

PKR:   480/-

الحمد للہ، ادارہ بک کارنر جہلم علامہ امام محمد یوسف بن اسماعیل نبہانی رحمۃ اللہ علیہ کی درودو سلام پر مشتمل انتہائی مستند اور جامع عربی کتاب ’’افضل الصلوات عَلی سَیِّدِ السَّادات‘‘ کا ترجمہ آپ کی خدمت میں پیش کرنے کا شرف حاصل کر رہا ہے۔ یہ درودشریف، عربی زبان میں فصاحت و بلاغت کے نادر نمونے ہیں۔ بڑے بڑے علما، فقہا، صوفیا، اور اولیا کاملین و محققین کی زبان سے یہ درود پاک ادا ہوئے ہیں جو شریعت و طریقت و حقیقت کے جامع اور علم و عرفان کے آفتاب ہیں۔

اشاعت: جولائی 2019ء
نام کتاب(عربی): افضل الصلوات عَلی سَیِّدِ السَّادات
نام کتاب(اُردو): درُود و سلام کی بہاریں
مصنف: علامہ امام محمد یوسف بن اسماعیل نبہانی
مترجم: علامہ حافظ بشیر احمد سعیدی
تزئین و تادیب: پروفیسر محمد اکرم مدنی


روزنامہ جنگ کا تبصرہ

یہ در حقیقت علّامہ نبہانی ؒکی دُرود شریف کے فضائل پر مشتمل مشہور و معروف کتاب ’’افضلُ الصّلوات علیٰ سیّد السّادت‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے۔ کتاب کو علامہ نبہائی ؒنے سات ابواب پر ترتیب دیا ہے۔ چناں چہ باب اوّل’’آیتِ صلوٰۃ و سلام کی تفسیر‘‘،باب دوم’’فضائل دُرود شریف کے متعلق احادیثِ مبارکہ‘‘، باب سوم’’جمعۃ المبارک اور شب جمعہ کو دُرود شریف پڑھنے کی ترغیب پر مشتمل احادیثِ مبارکہ، بزرگانِ دین کے اقوال‘‘، باب چہارم،’’کثرتِ دُردو شریف کی ترغیب دلانے والی احادیثِ مبارکہ‘‘، باب پنجم’’دُرود شریف پڑھنے والوں کی شفاعت کے متعلق احادیثِ نبویؐ ‘‘، باب ششم:’’حضور نبی اکرم ﷺ کے ذکر کے وقت درود شریف نہ پڑھنے پر وعید کے متعلق احادیثِ مبارکہ‘‘، جب کہ آخری باب’’دُرود شریف پڑھنے والوں کے انعامات و اکرامات‘‘کے بیان پرمشتمل ہے۔

یہ کتاب مجموعی طور پر ستّر مختلف دُرود شریف کا گراں قدر مجموعہ ہے، جن میں سے بعض دُرود مختلف محدثین، نام وَر علماء، صوفیاء اور اولیائے کرام کی جانب منسوب ہیں۔

RELATED BOOKS