Dale Carnegie Six Books - Bundle Offer
<span dir='ltr' class='left text-left'>DALE CARNEGIE SIX BOOKS - BUNDLE OFFER</span> <span dir='rtl' class='right text-right'>ڈیل کارنیگی کی چھ کتابیں</span>

DALE CARNEGIE SIX BOOKS - BUNDLE OFFER ڈیل کارنیگی کی چھ کتابیں

PKR:   2400/- 1800/-

Author: DALE CARNEGIE
Categories: CHARACTER BUILDING BOOKS PACKAGES / BUNDLE OFFERS

معروف نفسیات دان ڈیل کارنیگی کی شہرۂ آفاق 6 کتابیں
جنہیں پڑھ کر کروڑوں افراد جینے کا ہنر سیکھ چکے ہیں-

1- پریشان ہونا چھوڑئیے، جینا سیکھئے | قیمت 400 روپے
2- میٹھے بول میں جادو ہے | قیمت 400 روپے
3- کامیاب لوگوں کی دلچسپ باتیں | قیمت 400 روپے
4- گفتگو تقریر ایک فن | قیمت 400 روپے
5- 39 بڑے آدمی | قیمت 400 روپے
6- مانیں نہ مانیں | قیمت 400 روپے

ٹوٹل قیمت 2400 روپے | 6 کتابیں | مجلد | معیاری اشاعت
رعایتی قیمت 1800 روپے | فری ہوم ڈلیوری | کیشن آن ڈلیوری
ناشر: بک کارنر جہلم پاکستان


کچھ ڈیل کارنیگی کے بارے میں

ڈیل کارنیگی 24 نومبر 1888ء میں مسوری امریکہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا مکمل نام ڈیل بریکن ریج کارنیگی (Dale Breckenridge Carnegie) ہے۔ آپ نے وارنسبرگ سٹیٹ ٹیچرز کالج میں تعلیم حاصل کی۔ ایک منجھے ہوئے سیلز مین اور معروف اَداکار کے طور پر آپ نیویارک جاتے اور YMCA کے ارکان کو کمیونی کیشنز کی تعلیم دیتے۔ 1912ء میں بین الاقوامی سطح پر ’’ڈیل کارنیگی کورس‘‘ کا آغاز کیا۔ آپ نے کئی شہرۂ آفاق کتابیں تحریر کیں جن کے اُردو تراجم بک کارنر جہلم کے پلیٹ فارم سے شائع ہوئے۔ ڈیل کارنیگی کی کتابوں کی 6 کروڑ سے زائید کاپیاں دُنیا کی 38 زبانوں میں شائع ہو چکی ہیں۔ ڈیل کارنیگی اپنے وقت کے ممتاز لیکچرار اور کئی عالمی لیڈروں کے پسندیدہ مشیر بھی تھے۔ آپ کئی اخبارات میں کالم لکھتے اور ریڈیو پر روزانہ اپنا شو براڈکاسٹ کیا کرتے۔ ڈیل کارنیگی کا قائم کردہ نیٹ ورک آج دُنیا کے ستر سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے اور اس میں تین ہزار سے زائید انسٹرکٹرز شامل ہیں۔ ڈیل کارنیگی کی سب سے شہرۂ آفاق کتاب ’’پریشان ہونا چھوڑئیے جینا سیکھئے‘‘ کی دُنیا کی تمام بڑی زبانوں میں کروڑوں تعداد میں اَن گنت کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں جسے پڑھ کرکروڑوں افراد پریشان رہنے کی عادت پر قابو پاچکے ہیں۔ اِس کتاب میں ڈیل کارنیگی اُن عملی اُصولوں کا ایک مجموعہ پیش کرتے ہیں جو آج اکیسویں صدی کی برق رفتار دُنیا میں بھی قابل عمل ہے۔ یہ اُصول عمر کے ہر حصے میں فائدہ پہنچانے والے ہیں۔ یہ کتاب پہلی مرتبہ 1937ء میں محض 5 ہزار کے قلیل ایڈیشن کے سا تھ شائع ہوئی۔ اس کتاب کے پبلشر ’’سائمن اینڈ شسٹر‘‘ اور نہ ہی ڈیل کارنیگی کو اس سے زیادہ فروخت ہونے کی توقع تھی لیکن وہ اس وقت حیران رہ گئے جب اس کتاب نے راتوں رات کچھ یوں مقبولیت حاصل کی کہ پریس کو عوام کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے اس کتاب کے ایڈیشن پر ایڈیشن چھاپنے پڑ گئے اوراس کتاب نے پریس کی تاریخ میں بیسٹ سیلر کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یہ کتاب دلوں کو چھو لیتی اور تشنہ کام انسانی آرزوؤں کو سیر اب کرتی تھی جو کہ ان بے کیف و غمگین دنوں میں ایک عجیب با ت تھی اور اس با ت کا ثبوت گزشتہ پچاس سال سے اس کی مسلسل اِشاعت ہے۔ دُنیا بھر میں کروڑوں لوگ ڈیل کارنیگی کی کتابوں کا مطالعہ کر چکے ہیں اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں سے متاثر ہو کر اپنی زندگی کو نہایت خوشگوار اور پُرسکون بنائے ہوئے ہیں۔ ان کی کتاب ’’میٹھے بول میں جادو ہے‘‘ اَب تک 16کروڑ سے زائید فروخت ہونے والی کتاب ہونے پر ورلڈر ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ ڈیل کارنیگی کا انتقال 66 سال کی عمر میں مرض ہاجکن میں لاحق ہونے سے ہوا۔ انہیں یکم نومبر 1955ء کو فارسٹ ہلز نیویارک امریکہ میں دفن کیا گیا۔

RELATED BOOKS