Begum Jinnah | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

BEGUM JINNAH بیگم جناح

Inside the book
BEGUM JINNAH

PKR:   1,250/- 625/-

Author: DR. SAAD S. KHAN
Pages: 256
Year: 2021
ISBN: 978-969-662-361-8
Categories: HISTORY BIOGRAPHY PAKISTANIAT
Publisher: Book Corner
★★★★★
★★★★★

زیرِنظر کتاب بیگم جناح کی شخصیت کا بہت خوبصورتی سے احاطہ کرتی ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ ہر پاکستانی خاتون کو بیگم جناح کی زندگی اور کارناموں کے بارے میں آگاہی ہونا بہت ضروری ہے۔ قائد اعظم راست بازی اور دیانت کا مجموعہ تھے۔ ان کی اہلیہ بھی انہی خصائل کی مالک تھیں۔ بہت کم لوگ کردار کی اس بلندی کو پہنچ سکتے ہیں۔ پاکستان میں صنفی برابری کی جدّوجہد بیگم جناح کو آئیڈیل مان کر آگے بڑھ سکتی ہے۔ تاریخ بہرحال تاریخ سازوں کی کہانی ہوتی ہے اور بیگم جناح یقیناً تاریخ ساز تھیں۔ اس لیے تاریخ کی ان کے بارے میں خاموشی کا ازالہ زیرِنظر کتاب کا فیصلہ کن کارنامہ ہے۔

بیگم ثمینہ عارف علوی
خاتونِ اوّل، پاکستان

بابائے قوم کی شریکِ حیات کے بارے میں یہ انتہائی خوبصورت کتاب ڈاکٹر سعد خان نے تحقیق، محنت، محبّت اور عقیدت کے ساتھ لکھی ہے جو ہمیں مادرِ حریت مریم جناح کی سیاسی جدّوجہد سے ملواتی ہے۔ یہ تحقیق بہت سی کتابوں کا نچوڑ اور نامور شخصیات کے تفصیلی انٹرویوز کا عطر ہے جس پر ڈاکٹر سعد خان مبارک باد اور تحسین کے مستحق ہیں۔ اس نایاب کتاب میں بہت کچھ، بہت نیا ہے۔ ڈاکٹر سعد خان کا یہ فکری احسان ہے کہ ایک ایسے موضوع پر کتاب لکھی جس پہ اس سے پہلے اس تفصیل سے شاید ہی کسی نے لکھا ہو۔

حسن نثار
معروف صحافی اور قلم نگار

ہماری تاریخ میں خواتین علمی توجہ کا مرکز کم رہی ہیں۔ اگر ذکر ہے بھی تو ضمیمہ کے طور پر یعنی ایک فرد کی حیثیت سے مکمل شخصیت کے تمام پہلو بیان نہیں کیے جاتے۔ مریم جناح کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے۔ مریم جناح، قائد اعظم کی زندگی میں محبّت کی روشنی اور رفاقت کا اعتبار لے کر آئیں تو ان کا دل اور گھر دونوں سج گئے۔ صاحبِ کتاب نے مریم کے مزاج، ذوق، قرینہ، پسند، ناپسند کے حوالے سے ان کی زندگی کے عوامل کو سمجھنے کی کوشش کی ہے اور ایک عہد کی ذہنی ساخت کو سمجھنے کا موقع دیا ہے۔ ذاتی طور پر میرے لیے ایک نئی بنا ہے کہ سنجیدہ فکری اور تہذیبی تاریخ اُردو میں لکھی جائے۔ مجھے یقین ہے اس کتاب کو اس پس منظر میں خوش آمدید کہا جائے گا۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ
پروفیسر، محقق اور سکالر



کچھ مصنف کے بارے میں:
ڈاکٹر سعد خان کا پیشہ تو نوکرشاہی یعنی سول سروس ہے لیکن شوق آفاقی رکھتے ہیں۔ بلوچستان کی وادیوں (کوئٹہ، لورالائی، زیارت، قلات)، پنجاب کے میدانوں، گلگت بلتستان کے پہاڑوں اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مُرغزاروں سمیت مملکتِ پاکستان کے طول و عرض میں سرکاری ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔ سیکرٹریٹ میں سیکشن افسر، ڈپٹی سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری اور سیکرٹری کے طور پر ذمےداریاں نبھائیں تو فیلڈ میں اسسٹنٹ کمشنر سے شروع ہو کر بہت سے عہدے مقدر بنے۔ سی ایس پی افسر اپنی سروس کے دوران اتنا سفر کرتا ہے کہ ابنِ بطوطہ سنے تو شرما جائے۔ سعد خان نے پیشہ ورانہ فرائض اس تندہی سے نبھائے کہ ہر وزارت، ہر محکمے اور ہر ضلع میں جہاں بھی کام کیا اپنی دھاک بٹھا ڈالی۔ دفتری اوقات کے بعد پرورشِ لوح و قلم بھی کرتے رہے اور نام کمایا۔ اب تک آٹھ کتابیں، بیس سے زائد مقالات اور کئی مضامین تصنیف کر چکے ہیں۔ تاریخ اور سیاسیات آپ کے خاص شعبے ہیں۔ انھیں اسلامی دنیا اور اس کے سیاسی مدوجزر پر عبور حاصل ہے۔ قائد اعظم اور تحریکِ پاکستان پر سند کا درجہ رکھتے ہیں۔ تقابلی طرزِحکومت، دستور سازی اور آئین و قانون پر قلمی دسترس ان کا خاصہ ہے۔ قلم دوستی کے علاوہ باقی مشاغل، شاہانہ نہ سہی، عاشقانہ ضرور ہیں۔ سیر و سیاحت میں چالیس سے زائد ممالک دیکھے اور وطن عزیز کے تقریباً سبھی اضلاع بھی۔ ہزارہا کُتب پر مشتمل ذاتی کُتب خانہ رکھنا، گُلبانی کے شوق میں سرکاری بنگلہ الاٹ ہوتے ہی گلابوں کے بیسیوں رنگوں کے پُھول اُگانا اور ہر شام کُچھ وقت عسکری موسیقی کے لیے نکالنا، آپ کے طرہ ہائے امتیاز ہیں۔ جی ہاں، ملٹری بینڈ آپ کا عشق ہیں اور ان کی خدمت آپ کا شیوہ۔ آئندہ کی تحقیق و تصنیف کے لیے 1971ء کی جنگ، سابقہ مشرقی پاکستان کے البدر اور الشمس رضاکاروں کی تاریخ اور موجودہ بنگلہ دیش میں متحدہ پاکستان کے حق میں چل رہی تحریکوں پر کام کر رہے ہیں۔ خدا کرے زورِ قلم ہو اَور زیادہ!

Reviews

E

ENGR M JAMIL (Islamabad)

بک کارنرجہلم کے مالک شاہد حمید اس سے پہلے تاریخ جہلم عمدہ کتاب شائع کی اب”بیگم جناح” کتاب بہترین طباعت 256 صفحات بیگم جناح کی دیدہ زیب پورٹریٹ، خوبصورت کتابت،عمدہ جلدبندی کی اب قیمت 800 روپے صرف 26 صفحات آرٹ پیپر پرقائداعظم محمدعلی جناح،مریم جناح کی تصاویر،نکاح نامے اورمریم جناح کے قائدکے نام آخری خط کاعکس اس سے اہمیت اورلطف کودوبالاکردیا اس شاندار اشاعت پر مبارک باد مزید مصنف کتاب ہمارے ڈاکٹر سعد خان PAS کمال اور پسندیدہ تحریر پر تحسین کے مستحق ہیں


N

Naeem ur Rehman (Karachi)

بک کارنرجہلم نے ”بیگم جناح”کواپنے روایتی حسنِ طباعت سے آراستہ کیاہے۔بڑے سائزکے دوسوچھپن صفحات سرورق پربیگم جناح کی دیدہ زیب پورٹریٹ،خوبصورت کتابت،عمدہ جلدبندی کے ساتھ اس کی قیمت صرف آٹھ سوروپے ہے۔ابتدائی چھبیس صفحات آرٹ پیپر پرقائداعظم محمدعلی جناح،مریم جناح کی بلیک اینڈوائٹ تصاویر،نکاح نامے اورمریم جناح کے قائدکے نام آخری خط کاعکس،قائداعظم کی فرضی اہلیہ کی تصاویر،مریم جناح اوران کے اہل خاندان کی تصاویر،قائداعظم بیٹی اوربہن کے ساتھ یادگاراوردیگرتصاویرنے کتاب کے اہمیت اورلطف کودوبالاکردیاہے۔اس شاندار اشاعت پرگگن شاہداورامرشاہد بھرپورمبارک باد اورتحسین کے مستحق ہیں۔


RELATED BOOKS