Al Quran Al Karim - Urdu Translation | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

AL QURAN AL KARIM - URDU TRANSLATION القرآن الکریم - اردو ترجمہ

AL QURAN AL KARIM - URDU TRANSLATION

PKR:   4,900/-

Author: JAVED AHMAD GHAMIDI
Categories: HOLY QURAN

یہ قرآن مجید کا اردو ترجمہ ہے۔ آں سوے افلاک کے اِس شہ پارۂ ادب کا حسن بیان تو کسی دوسری زبان میں منتقل کرنا ممکن نہیں ہے۔ میں نے، البتہ اِس ترجمے میں یہ کوشش کی ہے کہ اِس کا مدعا نظم کلام کی رعایت سے اردو زبان میں منتقل کر دوں۔ تراجم کی تاریخ میں یہ اِس لحاظ سے پہلا ترجمہ ٔ قرآن ہے کہ اِس میں قرآن کا نظم اُس کے ترجمے ہی سے واضح ہو جاتا ہے۔ اِس کے لیے مزید کسی شرح ووضاحت کی ضرورت نہیں رہتی۔ مجھے امید ہے کہ نظم کلام کے ساتھ قرآن کے اسلوب بیان کا جلال وجمال بھی ارباب ذوق اِس ترجمے میں کسی حد تک جلوہ فرما دیکھ سکیں گے:
قدر مجموعہ ٔ گل مرغ سحر داند و بس
نہ کہ ہر کو ورقی خواند معانی دانست
(جاوید احمد غامدی)