Tarikh ibn e Karam (2 Volumes) | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

TARIKH IBN E KARAM (2 VOLUMES) تاریخ ابن کرم (2 جلدیں) - تذکرہ مشائخ قادریہ قطبیہ

TARIKH IBN E KARAM (2 VOLUMES)

PKR:   4,000/-

تاریخ ابنِ کرم (2 جلدیں) سلسلۂ قادریہ قطبیہ کی اولین مبسوط اور جامع تاریخ ہے جو حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے حضرت پیر محمد کرم حسین حنفی القادری تک ۴۳ نفوسِ قدسیات کے مفصل تذکرہ پر مبنی ہے۔کتاب کو ایک منطقی ترتیب پر رکھتے ہوئے پہلی جلد کا تعلق حدودِ عراق میں قادریہ سے اور دوسری جلد کا حدودِ پنجاب میں قادریہ اور اس کی شاخ غوثیہ قطبیہ سےمتعلق رکھا گیا ہے۔ تاریخ کو مستند اور معیاری بنانے کے لیے نہ صرف استناد اور قابل تسلیم مآخذ کا استعمال کیا گیا بلکہ کئی قلمی اور مطبوعہ مآخذپہلی بار تحریر میں لائے گئے ہیں۔ بزرگان کی قلمی تحریریں، زیرِ مطالعہ رہنے والے مخطوطات کے منتخب صفحات، مزارات کی موجودہ عکسی تصاویر اور شجرات کا اضافہ کتاب کو مزید لطیف بناتا ہے۔ جدید فاضلانہ و محققانہ اسلوب کے ساتھ ساتھ اشاریہ سازی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ مصنف نے بڑی محنت اور عرق ریزی سے بکھری ہوئی ایک ایک پتی اکٹھی کر کے یہ خوبصورت گلدستہ سجایا ہے، جس کی روح پرور مہک ان شاء اللہ ہزاروں طالبانِ شوق کو اپنی جانب ضرور متوجہ کرے گی اور وہ اِن نفوسِ قدسیہ کے ایمان افروز حالاتِ زندگی پڑھ کر دلوں میں نُور و سرور اور حظِ ایمانی کی نعمت محسوس کریں گے۔

RELATED BOOKS