Shikar aur Asayb | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

SHIKAR AUR ASAYB شکار اور آسیب

SHIKAR AUR ASAYB

PKR:   300/-

Author: SYED HASHMAT SOHAIL
Tag: RASHID ASHRAF
Pages: 272
Year: 2019
Categories: SHIKARIYAT

اردو میں شکاریات کی کہانیوں کو کئی ترجمہ نگاروں نے انگریزی سے اردو کے قالب میں ڈھالا ہے۔پاکستان میں 60 ء کی دہائی سے 80ء کی دہائی تک یہ تراجم کیے گئے تھے۔ ترجمہ نگاروں میں جاوید شاہین، مقبول جہانگیراور حکیم اقبال حسین جیسے ترجمہ نگار شامل رہے ہیں۔ اس کے باوجود بھی اس صنف میں شکاریات کی مزید معیاری کہانیوں کے تراجم کی گنجائش باقی تھی۔ میں سمجھتا ہوں کہ ”شکار اور آسیب“ کے بعد یہ کمی کسی حد تک پوری ہوجائے گی۔اس کتاب کی اہمیت اس وجہ سے بھی ہے کہ مترجم نے شکار سے متعلق ایسی کہانیوں کا انتخاب کیا ہے جن سے کوئی مافوق الفطرت واقعہ وابستہ ہے۔

حشمت سہیل صاحب نے اس کتاب میں عالمی شکاریاتی ادب کے تراجم کے ساتھ ساتھ طبعزاد کہانیاں بھی پیش کی ہیں جن کا موضوع بھی دورانِ شکار پیش آئے پراسرار واقعات کے گرد گھومتا ہے۔ اس سے قبل حشمت صاحب کی آپ بیتی بھی شائع ہوچکی ہے جو خاصی دلچسپ ہے۔