Sahih Muslim (Urdu) 5 Volume Set | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

SAHIH MUSLIM (URDU) 5 VOLUME SET صحیح مسلم (اردو) 5 جلد سیٹ

SAHIH MUSLIM (URDU) 5 VOLUME SET

PKR:   21,000/-

Author: IMAM MUSLIM BIN HAJJAJ
Tag: 4782
Categories: ISLAM HADITH

صحیح مسلم امام کی مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہء احادیث ہے جو کہ صحاح ستہ کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ امام بخاری کی صحیح بخاری کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے مستند کتاب ہے۔امام مسلم کا پورا نام ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری ہے۔ 202ھ میں ایران کے شہر نیشاپور میں پیدا ہوئے اور 261ھ میں نیشاپور میں ہی وفات پائی۔ انہوں نے مستند احادیث جمع کرنے کے لئے عرب علاقوں بشمول عراق، شام اور مصر کا سفر کیا۔ انہوں نے تقریباًتین لاکھ احادیث اکٹھی کیں لیکن ان میں سے صرف7563 احادیث صحیح مسلم میں شامل کیں کیونکہ انہوں نے حدیث کے مستند ہونےکی بہت سخت شرائط رکھی ہوئی تھیں تا کہ کتاب میں صرف اور صرف مستند ترین احادیث جمع ہو سکیں۔ صحیح مسلم کی اہمیت کے پیش نظر صحیح بخاری کی طرح اس کی بہت زیادہ شروحات لکھی گئیں۔ عربی زبان میں لکھی گئی شروحات ِ صحیح مسلم میں امام نووی کی شرح نووی کو امتیازی مقام حاصل ہے۔

پاک وہند میں بھی کئی اہل عربی واردو زبان میں اس کی شروحا وحواشی لکھے ۔عربی زبان میں نواب صدیق حسن خاں اور اردو میں علامہ وحید الزمان کا ترجمہ قابل ذکر ہے اورطویل عرصہ سے یہی ترجمہ متداول ہے لیکن اب اس کی زبان کافی پرانی ہوگئی ہے اس لیے ایک عرصے سےیہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کااردو زبان کے جدید اسلوب میں نئے سرے سے کتب ستہ کے ترجمے کرکے شائع کیے جائیں۔ماشاء اللہ یہ سعادت اور شرف دار السلام کو حاصل ہوا کہ انہوں نے مذکوروہ ضرورتوں کااحساس کرتے ہوئے ایک صدی کے بعد نئےسرے سےکتب ستہ کے تراجم وفوائد اردوزبان کے جدید اور معیاری اسلوب میں کراکر ان کو طباعت کے اعلی معیارپر شائع کرنے کا پروگرام بنایا۔ تاکہ قارئین کے لیے ان کا مطالعہ اور ان سے استفادہ آسان ہوجائے اور یوں ان کا حلقۂ قارئین بھی زیادہ سے زیادہ وسیع ہوسکے کیونکہ ان تمام کاوشوں کا مقصد احادیث ِرسول کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے ۔تحقیق وتخریج ،ترجمہ وفوائد سے مزین دار السلام کی چار کتابیں ( صحیح بخاری ،سنن ابو داؤد ،سنن ابن ماجہ،سنن نسائی) منظر عام آچکی ہیں ۔اور عنقریب صحیح بخاری کی مفصل اردو شرح بھی منظرعام پر آجائے گی ۔اور اسی طرح صحیح مسلم ترجمہ و مختصر فوائد کے ساتھ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے صحیح مسلم کے ترجمہ کی تکمیل اور اس کی مفصل شرح کا کام ابھی جاری ہے۔ صحیح مسلم کا یہ ترجمہ ومختصر فوائد پروفیسر محمد یحییٰ جلالپوری یرکیے ہیں۔اللہ تعالیٰ کتاب کی تیاری و طباعت میں شامل تمام احباب کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔

RELATED BOOKS