Roz e Qiyamat | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

ROZ E QIYAMAT روز قیامت

Inside the book
ROZ E QIYAMAT

PKR:   995/- 597/-

Author: SYLVIA BROWNE
Translator: YASIR JAWAD
Pages: 216
ISBN: 978-969-662-259-8
Categories: HISTORY WORLD FICTION IN URDU COMPARATIVE RELIGION
Publisher: Book Corner

کچھ کتاب کے بارے میں:

نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر امریکی مصنفہ اور روحانی ماہر سِلویا سلیسٹی براؤن (1936ء تا 2013 ء) نے یہ کتاب 2008ء میں "End of Days" کے نام سے لکھی جو مختلف تہذیبوں اور مختلف ادوار میں کی جانے والی روزِ قیامت کی عالمی پیشین گوئیوں اور اُن کے تصورات کا جائزہ پیش کرتی ہے۔ مصنفہ نے اکیسویں صدی کے دوران ممکنہ سائنسی کمالات اور آفات کے بارے میں اپنی پیشین گوئیاں بھی دی ہیں۔ 2020ء کے آغاز میں دُنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے متعلق اُن کی پیشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی جس کے نتیجے میں اِس کتاب کو نئی شہرت ملی اور عالمی سطح پر اِس کا چرچا ہوا۔ علاوہ ازیں، مشہور افراد کی جانب سے مشہور پیشین گوئیوں کا تجزیہ بھی کیا گیا ہے۔ نوسٹراڈیمس کی فرانس کے بادشاہ ہنری دوم کی ہلاکت، ہٹلر کی وجہ سے یورپ کی تباہی اور 11 ستمبر 2001ء کو ورلڈ ٹریڈ سنٹر سے جہاز ٹکرانے کے حوالے سے پیشین گوئیاں، جبکہ ایچ جی ویلز نے اپنی تحریروں میں ایٹم بم، ٹینک، کمپیوٹر، وی سی آر، ٹیلی وژن کی ایجاد کے متعلق پہلے سے بتا دیا تھا اور ٹائم مشین کا تصور بھی پیش کیا۔ مختلف مذاہب کے مقدس صحائف اور پیغمبروں کی جانب سے روزِ قیامت کے متعلق کی گئی پیش گوئیاں خاص طور پر زیرِبحث لائی گئی ہیں کیونکہ ہمارے موجودہ عقائد اور نظریات کی بنیاد اُنھی پر ہے۔ اسلام، مسیحیت اور یہودیت کے علاوہ ہندومت، بدھ مت، زرتشت مت، جین مت، اِنکا اور مایا کے تصورات بھی مختصر اور جامع انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔

کچھ مصنفہ کے بارے میں:

امریکی مصنفہ اور روحانی ماہر سِلویا سلیسٹی براؤن (1936ء تا 2013ء) نے کنساس سٹی، میسوری میں پرورش پائی۔ وہ پانچ سال کی عمر میں رویا (بشارتیں) دیکھنے لگی اور اُس کی نانی نے اُسے ان بشارتوں کا مفہوم سمجھنے میں مدد دی۔ سِلویا نے 1974ء میں روحانی محفلیں منعقد کرنا شروع کیں۔ 2008ء میں وہ بیس تا تیس منٹ کے ٹیلی فون سیشن کے لیے 750 ڈالر فیس لے رہی تھی۔ 1986ء میں اُس نے کیمبل، کیلی فورنیا میں ’ناسٹک کرسچن چرچ‘ کی بنیاد رکھی جسے Society of Novus Spiritus کے نام سے جانا جاتا تھا۔ 2010ء میں سِلویا کے بزنس منیجر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سِلویا کی سالانہ آمدنی 30 لاکھ ڈالر تھی۔ اُس نے روحانی موضوعات پر چالیس سے زائد کتب تصنیف کیں۔ وہ Montel Williams Show اور Larry King Live سمیت کئی ٹیلی وژن اور ریڈیو کے پروگراموں میں تواتر سے آتی رہی اور ریڈیو پر ایک گھنٹے کے Hay House Radio شو کی میزبانی بھی کرتی تھی۔ اِن شوز کے دوران اکثر روحانی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ 1991ء میں اُس نے Haunted Lives: True Ghost Stories میں کام کیا۔ اس کے بعد 2006ء میں CBS ٹیلی وژن سوپ اوپیرا The Young and the Restless in December میں نمودار ہوئی۔ان پروگراموں کی بدولت اُس کو حقیقی روحانی عامل ماننے والوں کی تعداد بڑھتی چلی گئی۔ 2007ء میں ٹیلی فون کے ذریعے روحانی کیفیت جاننے کے خواہش مندوں کی فہرست چار سال طویل تھی۔ اُس کی متعدد کتب نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر لسٹ میں شامل رہیں۔ سلویا برائون نے 20 نومبر 2013ء کو 77سال کی عمر میں انتقال کیا۔ اُسے اپنی وفات کے سات سال بعد دوبارہ سے میڈیا کی بہت زیادہ توجہ ملی جب سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں نے دعویٰ کیا کہ اُس کی کتاب "End of Days" (2008ء) میں کورونا وائرس کے حوالے سے کی گئی پیشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی ہے۔

RELATED BOOKS