Mitti Ke Sanam | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

MITTI KE SANAM مٹی کے صنم

Inside the book
MITTI KE SANAM

PKR:   800/- 480/-

Author: KRISHAN CHANDER
Pages: 151
ISBN: 978-969-662-498-1
Categories: AUTOBIOGRAPHY NOVEL
Publisher: Book Corner

’’مٹّی کے صنم‘‘ کرشن چندر کی دوسری آپ بیتی ہے جو ’’میری یادوں کے چنار‘‘ کی طرح مقبول ہوئی۔ اس ناول کا کینوس بھی بہت محدود ہے اور اس کا تعلّق اکثر و بیشتر کرشن چندر کے سکولی دَور سے ہے۔ بدیں وجہ اس کی افادیت بطور ایک سوانح حیات کے کرشن چندر کے لڑکپن تک ہے۔ گو دو ایک ابواب متفرق موضوعات پر بھی ہیں۔ ذرا ابواب کی نوعیت ملاحظہ ہو: حاجی پیر پر کرشن چندر کی والدہ کی لاہور سے آمد اور ان کے مذہبی اعتقادات، حاجی پیر سے وابستہ یادیں، علی آباد کی راکھ (Sanctuary) سے کرشن چندر کا لگاؤ، پونچھ کی کچھ تلخ و شیریں یادیں، کرشن چندر کا سکولی دور، حسن شاہ کا کتب خانہ اور کرشن چندر کا شوقِ کتب بینی، کرشن چندر کے ناپختہ عشق کی حُسن سے اوّلین ملاقات، مہیندر کی زندگی کی سنہری یادیں، کشمیر میں ہندو مسلم تفرقات اور تنازعات کا آغاز۔ یہ تصنیف بھی اپنی پیش رو سوانح حیات کی طرح کرشن چندر کی ابتدائی زندگی کے بارے میں معلومات کا منبہ اور سرچشمہ ہے۔
جگدِیش چندر وَدھاون

RELATED BOOKS