Khilafat e Andlus | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

KHILAFAT E ANDLUS خلافت اندلس

KHILAFAT E ANDLUS

PKR:   999/- 500/-

Author: NAWAB ZULQADAR JANG BAHADUR
Pages: 576
Year: 2020
ISBN: 978-969-662-001-3
Categories: ISLAM HISTORY
Publisher: Book Corner

تاریخ در اصل نام ہے اُن اوالعزم اور صاحبِ کمال لوگوں کے واقعات اور سرگزشت کا جو ہمیشہ کے لیے اپنا نام صفحہ ہستی پر ثبت کر گئے، اس لیے تاریخی کتابوں کا مطالعہ بے حد مفید ہے۔ نواب ذوالقدر جنگ بہادر کی کتاب ’’خلافت اندلُس‘‘ نہایت معتبر ہے اور اندلُس کی اسلامی تاریخ پر اُردو میں جتنی کتابیں دستیاب ہیں ان میں سب سے بہتر ہے۔ اس کتاب میں سپین میں مسلمانوں کے عروج و زوال کی داستان قدیم و جدید مستند تاریخوں کی بنیاد پر نہایت کاوش سے جمع کی گئی ہے اور سلاطینِ اندلس کے دَورِ حکومت کے محاسنِ علمی اور تمدنی کارناموں پر مفصل لکھا گیا ہے۔ کتاب کے کُل چار حصے ہیں: حصہ اوّل میں خلافتِ بنو اُمیہ (دمشق) کے زمانہ میں جن امرا نے اندلس پر حکومت کی ہے ان کی حیرت انگیز فتوحات اور کارناموں کا تذکرہ ہے۔ یہ اندلس میں مسلمانوں کی حیرت انگیز ترقی کا زمانہ ہے۔ حصہ دوم میں اندلس کے سلاطین اور خلفائے بنو امیہ کی مفصل تاریخ ہے۔ یہ محمد بن ابی عامر المنصور اور اس کے بیٹوں کی سازش اور کامیابیوں اور المنصور کے تسلط کا زمانہ ہے۔ حصہ سوم میں خود مختار حکمرانوں اور خاندان مرابطین (یعنی یوسف بن تاشفین کے خاندان) اور موحدین کے حالات، مسلمانوں کی عیسائیوں کے ساتھ جنگیں، مسلمانوں کا اندلس سے اخراج اور اسلامی اندلس کے مجمل حالات کا ذکر ہے۔ یعنی اس حصے میں مسلمانوں کے عبرت آمیز تنزل کی دلخراش داستان ہے۔ حصہ چہارم میں اندلس کے مشہور علما و حکما اور محدثین و مؤرخین کے حالات ان کی تصانیف کا تعارف ہے۔ یہ حصہ علمائے کرام اور طلبائے عزیز کے لیے بڑا کارآمد ہے۔ الغرض یہ کتاب اسلامی اندلس کی نہایت مستند اور مکمل تاریخ ہے۔ نیز مصنف کا طرزِ نگارش ادیبانہ ہے جس سے کتاب کا لطف دوبالا ہو گیا ہے۔

RELATED BOOKS