Intikhab Ghazliyat e Meer | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

INTIKHAB GHAZLIYAT E MEER انتخاب غزلیات میر

Inside the book
INTIKHAB GHAZLIYAT E MEER

PKR:   3,000/- 1,800/-

Author: MEER TAQI MEER
Tag: MUHAMMAD HAMEED SHAHID
Pages: 880
ISBN: 978-969-662-386-1
Categories: POETRY KULLIYAT / MAJMUA BOOKS ON SALE
Publisher: Book Corner
★★★★★
★★★★★

میرؔ پر بہت لکھا گیا۔ جعفر علی خان اثر، عبدالباری آسی، خواجہ احمد فاروقی، نثار احمد فاروقی، محمد حسن عسکری، ناصر کاظمی، عبادت بریلوی، گوپی چند نارنگ اور بہت اہم لوگ میرؔ پر لکھنے والوں میں ہیں مگر ہمارے زمانے میں شمس الرحمٰن فاروقی کی کتاب ’’شعر شور انگیز ‘‘ میریات کے ضمن میں سب سے اہم کتاب تسلیم کی گئی ہے۔ ’’شعرشور انگیز‘‘ کی چار جلدوں میں میرؔ کے سارے دواوین سے اشعار کا انتخاب ہوا جس کی تشریح میں جدید و قدیم شعریات کے امتزاج کا عملی استعمال و اطلاق شمس الرحمٰن فاروقی کا سب سے بڑا کارنامہ ہے۔ ایک بہت بڑا کام محمد حمید شاہد نے سر انجام دیاہے۔ فاروقی نے منتخب اشعار کو ’’شعر شور انگیز‘‘ میں شامل کیا تھا مگر محمدحمیدشاہد نے ان تمام غزلوں کا انتخاب کرکے میرؔ کے عشاق کے لیے یہ موقع بھی فراہم کیا ہے کہ وہ دیکھ سکیں کہ زمانے کے بڑے نقاد نے جس پوری غزل سے ایک شعر منتخب کیا ہے تو کیوں اور کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ بعض اچھے شعر رہ گئے ہوں یا ان کی وضاحت کی ضرورت ہی نہ ہو۔ آج کے افسانہ نگار، ناول نگار اور نقاد اور ماضی کے گمشدہ نظم نگارمحمد حمید شاہد نے بہت محنت سے میرؔ کے تمام دواوین سے ان غزلیات کی جمع آواری کی جن کے کچھ اشعار ’’شعر شور انگیز‘‘ کا حصہ ہوئے تھے۔ محمد حمید شاہد نے ایک زبردست کام یہ کیا کہ اس انتخاب کے آخر میں نئے زمانے کے قارئین کے لیے فرہنگ مہیا کر دی ہے۔اس فرہنگ کا مطالعہ قاری کو اس لسانی فضا کے قریب تر کر دے گا جس میں میرؔ اپنے زمانے میں رہ رہے تھے۔ انتخاب کے مفصل مقدمہ کے ساتھ ایک اور خاصے کی چیز کتابیات کی فہرست ہے جس سے محمد حمید شاہد نے استفادہ کیا اور جو میریات کا بنیادی حوالہ ہیں۔ ’’انتخاب غزلیاتِ میر‘‘ کو ہماری مصورہ بیٹی سمیعہ سعد نے اپنی بنائی ہوئی تصویروں سے مزین کیا ہے۔ محمد حمید شاہد نے جس محنت اور قرینے سے یہ انتخاب مرتب کیا ہے اور بک کارنر کے گگن شاہد اور امر شاہد نے جس محبت اور سلیقے سے طباعت کا اہتمام کیا اس مشترکہ مساعی نے اس کتاب کو میر تقی میر کے عشاق کے لیے ایک قیمتی دستاویز بنا دیا ہے۔

افتخار عارف

Reviews

M

MOHSAN RAZA (Hafizabad)


A

Arshad Ali Khan (Karachi)


S

Sharif Awan (Karachi)


RELATED BOOKS