Dhanak Ka Aathvan Rang (Premium Quality) | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

DHANAK KA AATHVAN RANG (PREMIUM QUALITY) دھنک کا آٹھواں رنگ

Inside the book
DHANAK KA AATHVAN RANG (PREMIUM QUALITY)

PKR:   2,000/-

Author: LEENA HASHIR
Pages: 256
ISBN: 978-969-662-473-8
Categories: CHARACTER BUILDING SHORT STORIES COLUMNS
Publisher: Book Corner

میرے لیے یہ بات انتہائی باعثِ مسرت ہے کہ میری بیٹی (لینہ حاشر) کے مضامین کا مجموعہ ’’دھنک کا آٹھواں رنگ‘‘ کے نام سےشائع ہو رہا ہے۔ لینہ کے قلم کو بڑی دردمندی عطا ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اُسے ایک دلِ حسّاس سے نوازا ہے۔ محروم، مجبور اور مظلوم انسانوں کے لیے وہ ایک سُلگتی ہوئی ہمدردی ہے۔ اُس کی تحریروں میں افسردگی بھی ہے اور شگفتگی بھی.... نوحۂ غم بھی، نغمۂ شادی بھی۔ لیکن افسردگی کا پلّہ بھاری ہے۔ شگفتگی بھی بیشتر شدید طنز کا پیرایہ لیے ہوئے ہے۔
ان مضامین کے دامن میں انسانی سفّاکی، بے حِسی اور بربریت سے لبریز ایسی سچّی کہانیاں بھی ہیں جو رُلا رُلا دیتی ہیں۔ وطن کی سیاسی اور سماجی اَبتری پر بھی وہ خون کے آنسو روتی ہے.... لینہ حاشر ساری انسانیت کی محبّت سے سرشار ہے۔
میری خدمت کا تو اُسے ہر دم خیال رہتا ہے۔ مجھ سے وہ اتنی محبّت رکھتی ہے جس کا اندازہ لگانا بھی میرے لیے دُشوار ہے۔
میں اس کتاب کی اشاعت پر لینہ بیٹی کو اس دُعا کے ساتھ دِلی مبارک دیتا ہوں کہ .... اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!!

انور مسعود

RELATED BOOKS