Cosmos | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

COSMOS کاسموس

Inside the book
COSMOS

PKR:   1,500/- 1,050/-

Author: CARL SAGAN
Translator: YASIR JAWAD
Pages: 430
ISBN: 978-969-662-443-1
Categories: SCIENCE HISTORY WORLDWIDE CLASSICS TRANSLATIONS
Publisher: Book Corner

’’یہ کتاب دل موہ لینے والی..... رنگوں سے بھرپور.... تخیل کو مہمیز دینے والی ہے۔‘‘
نیویارک ٹائمز بُک ریویو

’’اپنے موضوع میں وسیع اور خیالات کو برانگیختہ کرنے والی..... احساسِ تحیر سے جگمگاتی ہوئی۔‘‘
میامی ہیرالڈ

’’تفہیمِ عامہ کے قابل سائنس کی عمدہ کتاب جس میں تخیل اور بصیرت کی غیر معمولی مقدار بھی شامل ہے۔‘‘
سان ڈیاگو یونین

’’کاسموس زبردست، جرأت آزما ہے..... کتاب کی خوبیوں میں سے ایک موجودہ دَور کے علم اور سائنسی طریقۂ کار کی تاریخی جڑیں کھوجنا ہے۔ ڈاکٹر ساگان کی شاعرانہ بصیرت اور ادبی مہارت اِسے قابلِ مطالعہ ہونے کی نمایاں خصوصیات عطا کرتی ہے۔‘‘
کرسچین سائنس مانیٹر

’’کارل ساگان ہمارے عہد کے ذہین ترین سائنس دانوں میں سے ایک ہے۔ اُس نے سائنس کے ماضی، حال اور مستقبل پر غوروفکر کرتے ہوئے ایک شان دار تصنیف پیش کی ہے۔ وہ ذہن کو ورطۂ حیرت میں ڈال دینے والی کائناتی ہیبت سے نبرد آزما ہوتا ہے۔‘‘
ایسوی ایٹڈ پریس

’’ پُولِٹزر انعام یافتہ کارل ساگان نے ساری چمکتی دمکتی کائنات کو اِس واحد شان دار کتاب میں سمو دیا ہے۔ وہ سائنس اور فلسفے کو نغمے جیسی قوت کی حامل تحریر میں رچاتا ہے۔ ساگان ہماری بقا کے معجزے اور سپیس کی شاہانہ کہکشاؤں کے جلال سے ہمارے ذہن کو دنگ کر دیتا ہے۔‘‘
کاسموپولیٹن


’’کاسموس ٹیلی وژن سیریز کے پروگراموں نے لاکھوں ناظرین کو نہ صرف سپیس کی حیرتوں سے متعارف کروایابلکہ دُنیا، زندگی، نوعِ انسان کی فطرت اور ماخذ کے حوالے سے عمیق ترین سائنسی سوالات سے بھی آگاہ کیا۔ کارل ساگان کی کتاب ’کاسموس‘ ٹیلی وژن سیریز کا سکرپٹ نہیں بلکہ سائنسی کارناموں میں عظیم انسانی کاوش کا ایک بھرپور اور زمانی ترتیب کے مطابق بیان ہے۔ ’کاسموس‘ قاری کو گہرائی میں غوروفکر کرنے کا موقع دیتی ہے.....‘‘
کرسچین سینچری

’’ساگان چند سال کے اندر اندر ’مسٹر سائنس‘ بن گیا ہے۔ اُس نے سائنس کو عوامی تفہیم کی سطح پر لاتے ہوئے حیات کے مسالے اور تاریخ کو سپیس اور ابدیت کی وسعت سے منسلک کیا۔ یہ کام وہ اِس قدر خوب صورت اور جان دار انداز میں انجام دیتا ہے کہ آپ کو محسوس ہونے لگتا ہے کہ اور کوئی بھی چیز اِس سے زیادہ جوش انگیز یا اہم نہیں۔‘‘
شکاگو ٹریبیون

’’ساگان ایسا فلکیات دان ہے جس کی ایک آنکھ ستاروں پر اور دوسری تاریخ پر ہے، جبکہ اُس کے ذہن کی تیسری آنکھ انسانی معاملات پر لگی ہوئی ہے..... ہم اُس کی بلند عزمی اور فصاحت و بلاغت کے مداح ہیں؛ وہ کہیں کہیں شاعرانہ نفاست اختیار کر لیتا ہے اور اکثر ہمیں اپنی کائنات اور خود کے بارے میں حیرتوں سے بھر دیتا ہے۔‘‘
نیوز ڈے

’’ساگان بخوبی جانتا ہے کہ عام قاری کے تخیل کو کیسے مہمیز دینی ہے اور پہلے سے آخری صفحے تک اُس کی دلچسپی کو کیسے باندھے رکھنا ہے..... ذہن کو وسعت دینے والی یہ کتاب ہمیں بحرِ کائنات کے نہایت مسحور کن سفر پہ لے کر جاتی ہے۔ یہ علم سے بھرپور، خوب صورت انداز میں لکھی ہوئی کتاب ہے۔ ہر ذہین قاری کو چاہیے کہ ساگان کی بیان کردہ کائناتی کہانی کو پڑھے، اچھی طرح غور کرے، سیکھے اور اِسے اپنی سوچ کا حصہ بنائے۔‘‘
جان برکھم ریویوز

RELATED BOOKS